پشاور سنٹرل جیل انتظامیہ کی مقامی تنظیم سے بسترے اوررضائیاں فراہمی کی ایپل، موسم سرد ہے اور قیدیوں کی تعداد زیادہ ، اس لئے خیراتی ادارے سے مدد کیلئے درخواست کر دی گئی۔سنٹرل جیل پشاور کی انتظامیہ نے سرمائی کٹس کی فراہمی کیلئے خیراتی ادارے سے درخواست کردی، سنٹرل جیل پشاورمیں قیدیوں کے لئےسہولیات کافقدان ہے، اس لئے انتظامیہ نے خیراتی ادارے سے مدد مانگ لی۔پشاور سنٹرل جیل انتظامیہ کی مقامی تنظیم سے بسترے اور رضائیاں دینے کی ایپل کی گئی ہے، اس حوالے سے ادارے کو کی جانیوالی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جیل میں قیدیوں کی تعداد زیادہ ہے، اور سردی کے باعث قیدیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔درخواست میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایسی حالت میں ان کی صحت متاثر ہو سکتی ہے،جیل انتظامیہ کی موسم سرما کٹس کی درخواست میں چٹائی بھی شامل ہے، سپرٹنڈنٹ جیل کی جانب سے درخواست میں مزید موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سردی سے بچنے کے لئے فوری سامان مہیا کیا جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل انتظامیہ کے پاس رضائیاں خریدنے تک کا فنڈ موجود نہیں ہے، سنٹرل جیل میں 29 سو قیدیوں کی گنجائش ہے، لیکن اس وقت 34 سو قیدی موجود ہیں۔