پشاور میں سیکیورٹی صورتحال کے باعث کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف گرینڈ اپریشن کرنے کی ہدایت کر دی ہے پشاور شہر میں کرایہ داری ایکٹ پر عمل درامد نہ ہونے پر حکومتی اداروں نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس ضمن میں صوبائی حکومت کو جوابی مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہر کے مختلف علاقہ جات میں کرائے پر سینکڑوں افراد رہائش پذیر ہے پراپرٹی ڈیلرز بھی کرایہ داری ایکٹ پر عمل درامد نہیں کر رہے ہیں بعض پراپرٹی ڈیلرز ان کی رجسٹر نہیں ہے اور مختلف کاروبار کر رہے ہیں اور اپنے اپ کو پراپرٹی ڈیلرز ظاہر کر کے کمیشن کی خاطر شہریوں کو گھر کرائے پر دے رہے ہیں اس میں بعض حکومت کو مطلوب افراد یا مختلف علاقہ جات میں پولیس کو مطلوب افراد شہر کے مختلف مقامات پر کرائے گھر پر لے کر رہ رہے ہیں اس کے لیے کرایہ داری ایکٹ پر عمل درامد کو یقینی بنایا جائے تھانا پہاڑی پورہ،فقیر اباد،چار سدہ روڈ،رنگ روڈ،رحمان بابا تھا نے کی حدود سمیت مختلف علاقوں میں اس حوالے سے اپریشن کیا جائے اور مشکوک افراد پر نظر رکھی جائے۔