سب میرین کیبل میں خرابی، پی ٹی سی ایل نے اضافی بینڈوتھ کا انتظام کرلیا

پی ٹی سی ایل نے سب میرین کیبل اے اے ای ون میں خرابی پر اضافی بینڈوتھ کا انتظام کرلیا۔ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق اضافی بینڈوتھ کے انتظام سے انٹرنیٹ کی صورتحال بہتر ہورہی ہے۔ واضح بھی کردیا کہ کچھ صارفین کو میٹا سروسز میں سست روی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ترجمان کے مطابق رش کے گھنٹوں میں فیس بک، واٹس ایپ، انسٹاگرام سست روی کاشکار ہوسکتی ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے وزارت آئی ٹی، پی ٹی اے اور پی ٹی سی ایل سے مل کر نگرانی کی جا رہی ہے۔ آنے والے دنوں میں انٹرنیٹ مکمل بحال کردیاجائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed