نیب میں اب بھی کچھ باقی ہے’ پشاور ہائیکورٹ

شعیب جمیل

پشاور ہائیکورٹ نے آن لائن کاروبار پر لوگوں سے مبینہ فراڈ کے ذریعے کروڑوں روپے ہتھیانے کے ملزم کی ضمانت درخواست پر نیب کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔جبکہ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا نیب میں اب بھی کچھ باقی ہے کیونکہ بظاہر تو اب اس کے پاس کچھ نہیں ہے۔ کیس کی سماعت پشاورہائیکورٹ کے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس فہیم ولی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی ملزم افتخار کے وکیل لاجبر خان نے عدالت کوبتایا کہ درخواست گزار کو پے سلیش نامی کاروبار کے ذریعے لوگوں سے رقم ہتھیانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ملزم پر الزام ہے کہ انہوں نے ان لائن کاروبار کے زریعے لوگوں سے بھاری رقم وصول کی ہے اور منافع کا لالچ دیا ہے۔ نیب نے اس کیس میں ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کیا جبکہ اس کیس کے دیگر ملزمان کی ضمانت ہو چکی ہے۔ سماعت کے دوران جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کہا کہ کیا نیب میں اب بھی کچھ باقی ہے ؟ جس پر درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کوبتایا کہ اس کیس میں تو کارروائی کررہا ہے،یہ نیب کے دائر اختیار میں ہے، فاضل بنچ نے ابتدائی دلائل مکمل ہونے کے بعد نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کرلیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed