خیبر پختونخوا انڈر19کرکٹ لیگ ٹرافی کی تقریب رونمائی

انصاف سپورٹس اینڈ کلچرل اورمارخور بلڈرز کے باہمی اشتراک سے خیبر پختونخواپہلا انڈر19کرکٹ لیگ کی ٹرافی رونمائی تقریب گذشتہ روزپشاورسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان سید فخرجہان تھے اس موقع پران کے ہمراہ ممبرصوبائی اسمبلی فضل الہی ،مارخوربلڈرز کے اونر نبیل آفریدی،تعمیر بلڈرز کے ضیاءالحق آفریدی ،ڈسٹرکٹ پشاورکرکٹ ایسوسی ایشن کے صدراصغر علی سیکرٹری حنیف شاہ ،ایونٹ آرگنازئزر ذولفقار اورشکیل سمیت مختلف کلبوں کے صدرور اورکلبوں کے کھلاڑیوں بھی موجود تھے۔صوبے کی تاریخ میں میں پہلی مرتبہ منعقد ہونے وال خیبر پختونخواکرکٹ لیگ میں صوبہ بھر سے چالیس ٹیمیں شرکت کررہی ہیںجس میں پاکستان انڈر19کرکٹ ٹیم کے آٹھ کھلاڑی بھی مختلف ٹیموں کی جانب سے کھیلتے ہوئے نظرآئیں گے لیگ کے تمام میچز پشاورکے جم خانہ گراونڈپرکھیلے جائیں گے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان سید فخرجہان نے کہاکہ صوبائی حکومت کھلاڑیوں اورمستقبل کے ہیروز پرانوسٹمنٹ کررہی ہیںاوریہی وجہ ہے کہ کھیلوں کی مختلف سرگرمیوں کے تسلسل کے انعقاد سمیت قومی وبین الاقوامی مقابلوں کے لیے کھلاڑیوں کے ساتھ بھرپورتعاون کیاجارہاہے ان کاکہناتھاکہ ہماری کوشش ہے کہ صوبے کے بچوں کاٹیلنٹ ضائع نہ ہوں اوران کوبہترین سہولیات فراہم کریں تاکہ ہمارے بچے مستقبل میں ملک وقوم کانام پوری دنیامیں روشن کرسکیں۔انہوںنے ونرز ٹیم کے لےےدولاکھ رنراپ کے لیے ایک لاکھ بیسٹ باولر،بٹیسمین کے لیے پچاس پچاس ہزارروپے کااعلان بھی کیا اس موقع پرممبرصوبائی اسمبلی فضل الہی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صوبے کی سطح پراس طرح کے بڑے ایونٹ کاانعقاد قابل تحسین ہے ہمارے صوبے میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں اورخصوصی طورپرکرکٹ کے حوالے سے یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ان کاکہناتھاکہ اج کل کے دورمیں اس طرح کی سرگرمیاں انتہائی ضروری ہے۔قبل ازیں مارخوربلڈرز کی اونرز نبیل آفریدی اورتعمیر گروب کے اونرزضیاءالحق آفریدی نے بھی اپنے خیالات کااظہارکیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed