فصیل شہر دو جگہوں سے مسمار’ شہری حلقوں کا احتجاج

سرکلر روڈ یکہ توت پر فصیل شہر دو جگہوں سے مسمار ہونے کے خلاف شہری حلقوں نے شدید احتجاج کیا، اس پر ضلعی انتظامیہ حرکت میں آ گئی اور تھانہ آغا میرجانی میں مقدمہ درج کر لیا۔سرکلر روڈ پشاور یکہ توت ایریا میں پی ایس او پمپ کے سامنے چند مفاد پرست عناصر نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گزشتہ شب فصیل شہر دو جگہوں سے مسمار کر دی، جس پر شہری حلقوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔مفاد پرست عناصر کی اس حرکت پر ضلعی انتظامیہ حرکت میں اگئی اور دیوار شہر میں مسمار کرنے والوں کے خلاف تھانہ اغا میر جانی شاہ میں ایف ائی ار درج کر لی گئی، اس پر مستزاد یکہ ٹان ون انتظامیہ نے رات کی تاریکی میں دیوار گرا کر لگائے گئے پلر بھی گرا دیے۔یکہ توت گیٹ سرکلر روڈ چند مفاد پرست عناصر نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دیوار شہر کو دو جگہوں سے مسمار کیا اور راتوں رات پلر بھی کھڑے کر دیے اور اس پر میئر پشاور کی تصویر والا بینر بھی اویزاں کر دیا۔اس صورتحال پر پشاور شہر کے باسیوں نے شدید احتجاج کیا اور جمعرات کے روز ڈسٹرکٹ انتظامیہ نے مسمار شدہ دیوار شہر کی جگہ پر لگائے گئے پلر اکھاڑ دیے اور دیوار شہر میں مسمار کرنے والوں کے خلاف ایف ائی ار درج کر لی ہے۔شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ جہاں سے دیوار شہر میں شمار کی گئی ہے وہاں پر میئر پشاور کا پوسٹر لگا کر یہ باور کیا جا رہا ہے کہ اس میں کسی پہنچی ہوئی شخصیت کا ہاتھ ہے جو انتہائی قابل مذمت ہے۔شہری حلقوں کی جانب سے وزیراعلی خیبر پختون خوا سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ارکیلوجی ڈیپارٹمنٹ کو مکمل اختیارات دے کر دیوار شہر کی حدود میں قائم دکانیں مسمار کر کے دیوار شہر کو پرانی حالت میں بحال کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed