نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ23تا27جنوری لاہورمیں کھیلی جائیگی، اس حوالے سیخیبرپختونخوا کی مرداور خواتین کی بہترین ٹیمیں تشکیل دی جائے گی۔ جس کے لیے خیبرپختونخوا ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں کے دوروزہ ٹرائلز 11اور12جنوری کوپشاورمیں ہونگے۔ اس سلسلے میں خیبرپختونخوا ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری احمد نوازملیزئی نے کہاکہ 60ویں نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے لیے صوبائی ٹیم کے انتخاب کے لیے ٹرائلز کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ ٹرائلز 11 اور 12 جنوری 2025 کو قیوم سٹیڈیم پشاور میں واقع ٹیبل ٹینس اکیڈمی میں صبح 9 بجے منعقد ہوں گے۔صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری احمد نواز ملیزئی کے مطابق یہ چیمپئن شپ 23 سے 27 جنوری 2025 تک لاہور میں پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام منعقد ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ٹرائلز میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو ایسوسی ایشن کی جانب سے ٹی اے/ڈی اے فراہم نہیں کیا جائے گا۔ٹرائلز کے لیے انتخابی کمیٹی کی تشکیل کے حوالے سے ٹرائلز کی نگرانی کے لیے ایک انتخابی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ کمیٹی کی سربراہی سیکرٹری احمد نواز ملیزئی کریں گے، جبکہ دیگر اراکین میں زاہد خان، میاں ابصار علی، شہزاد اسلام، اور امنہ محمود شامل ہیں۔احمد نواز ملیزئی نے میڈیا کو بتایا کہ ٹرائلز میں پشاور، مردان، ملاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان سے کم از کم 150 مرد اور خواتین کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے ساتوں ڈویژن کی ایسوسی ایشنز نے ان ٹرائلز میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔گراس روٹس لیول پر ٹیلنٹ تلاش کرنے کیلئے ہونیوالے کوشش سے معتلق سیکرٹری احمد نواز ملیزئی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواکے مختلف اضلاع میں ٹیبل ٹینس کیلئے گراس روٹس لیول پر کرینگے جسکیلئے بیک بہترین حکمت عملی تیارکرلی گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ ٹرائلز صوبے میں ٹیبل ٹینس کے فروغ کے لیے ایک اہم قدم ہیں۔ ایسوسی ایشن کا مقصد گراس روٹس لیول پر ٹیلنٹ تلاش کرنا اور نئے کھلاڑیوں کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر نمایاں مواقع فراہم کرنا ہے۔