ڈبلیو ایس ایس پی پشاور کے ریفرنڈم میں یونائٹڈ میونسپل ورکرز یونین شیئر نے میدان مار لیا ریفرنڈم یونائٹڈ ڈبلیو ایس ایس پی ورکر یونین ڈبلیو ایس ایس پی اور ال میونسپل ورکرز یونین کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا جو کہ یونائٹڈ یونین کے شیر نے 68 ووٹ سے جیت لیا شیر کے نشان نے 1754 اور شاہین کے نشان نے 1686 ووٹ حاصل کیے ۔یونائٹڈ ڈبلیو ایس ایس پی ورکرز یونین کا پینل ممتاز لیبر لیڈر ملک محمد نوید اعوان کی سربراہی میں مقابلہ کیا جبکہ اس پینل کے چیئرمین بلال احمد،سینیئر نائب صدر رحمان علی خان، صدر اصف علی شاہ ،جنرل سیکرٹری رضوان خلیل، ناصر خان افریدی، عامر ندیم، عاصم ضیا بابر، اصف خان، نعمان خان، عادل زمان، عدنان مخلص، خالد خان، سعید خان، ذوالفقار،صلاح الدین نیازی، چوہدری نوید، روبن مسیح شامل تھے نتائج وصول ہوتے ہی جیتنے والی یونین کے ورکروں نے جیتنے کی خوشی میں جلوس نکالا اور کوہاٹی گیٹ میں اکٹھے ہو کر خوشی کا جشن منایا اور آتش بازی کی اور مٹھائیاں تقسیم کی ۔ یاد رہے کہ جیتنے والی یونین کی مخالف یونین آل میونسپل ورکر یونین نے ریفرنڈم سے بھاگنے کی بھرپور کوشش کی اور چار مرتبہ عدالتوں سے حکم امتناعی حاصل کیا لیکن یونائٹڈ یونین کی لیگل کمیٹی نے چاروں عدالتوں سے حکم امتناعی ختم کرایا اور اخر کار 07 جنوری کو ریفرنڈم بخیر و خوبی لیبر ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام منعقد ہو گیا نتائج کے مطابق یونائٹڈ یونین نے شیر کے نشان میں واضح اکثریت حاصل کی جبکہ مخالف یونین نے ایک مرتبہ پھر عدالتوں کا سہارا لیتے ہوئے ایک مرتبہ پھر عدالتی حکم امتناعی کا سہارا لیتے ہوئے نتائج روکنے کی کوشش کی ہے جس کے لیے لیبر کورٹ نے 10 جنوری کی تاریخ مقرر کی ہے