پاکستان آپ سب کا ہے’نوجوان بلا تفریق ترقی کیلئے کردار ادا کریں’ لیفٹنٹ جنرل ( ر ) عبدالقیوم

پاک یوتھ پارلیمنٹ سال 2025 کا پہلا پارلیمانی اجلاس ڈسٹرکٹ کونسل ہال پشاور میں منعقد ہو ا۔جس میں پوری صوبے بھر سے یوتھ ایم پی ایز نے شرکت کیا۔ اجلاس میں پاک یوتھ پارلیمنٹ کے مرکزی چیف پیٹرن سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبد القیوم نے خصوصی خطاب کیا۔ سینیٹر نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں یہ ملک پاکستان آپ سب کا ہے، اور آپ سب بلا تفریق اپنے ملک کے ترقی کے لئے کردار ادا کرے.چیئرمین عبد الحکیم خان نے اپنے خطاب میں کہاں کہ یہ نوجوان ائندہ مستقبل کے لیے ایک رہنما ہوں گے اور اپنے ملک کے لیے خدمت کریں گے یہ نوجوان مستقبل میں صوبائی اسمبلی اور قومی اسمبلی میں عوام کی نمائندگی کرینگے۔انشااللہ یہاں سے یہ ٹریننگ لے کر ملک کا نام روشن کرے گا۔پاک یوتھ پارلیمنٹ کے مرکزی صدر میاں عبیداللہ نے برطانیہ سے اجلاس میں آن لائن خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب بحیثیت پاک یوتھ پارلمینٹ ممبر کسی بھی سیاسی، مذہبی یا لسانی تفریق کا حصہ نہیں ہونگے بلکہ سب نے مل کر اپنے ملک پاکستان کو خوشحال، خود مختار اور مستحکم بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہے جو پاک یوتھ پارلمینٹ کی اولین ترجیح ہیں۔ پاک یوتھ پارلیمنٹ کے جنرل سیکرٹری یاسر خٹک نے بحیثیت سپیکر اجلاس کے صدارت کرتے ہوئے ممبران کو پارلیمانی طریقہ کار بتایا اور نوجوانوں کو اتقان و اتحاد کی ساتھ رہنے کے تلقین بھی کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر ڈاکٹر عمران قریشی کا کہنا تھا کہ ہم رمضان میں اس سال پشاور کے مختلف بازاروں میں اور دیگر اضلاع میں افطار دسترخوان لگائیں گے تاکہ غریب لوگ یہاں افطاری کریں۔ اجلاس میں یوتھ ایم پی ایز نے اسمبلی فلور پر اپنے علاقوں کی مسائل کو اجاگر کیا اور تعلیم اور دیگر اجتماعی مسائل کے بارے میں قراردادیں بھی ممبران اسمبلی سے منظور کر دی۔ اجلاس سے یوتھ گورنر ولید احسان ، اسامہ یوسفزئی صدر ہوپ سوسائٹی، یحیی آمین خان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، نعیم گل اسسٹنٹ ڈائریکٹر کامرس ایجوکیشن، و دیگر مہمانوں نے خصوصی خطابات کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed