پہلی جاوید عالم خانزادہ میموریل آل پاکستان نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن ش پپشاور میں شروع

پہلی جاوید عالم خانزادہ میموریل آل پاکستان نیشنل جونیئر بوائز انڈر11 اور انڈر17 سکواش چیمپئن شپ صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور اسد خان شنواری ویلفیئر آرگنائزیشن کے تعاون سے گزشتہ روز پی اے ایف ہاشم خان سکواش کمپلیکس میں شروع ہوگئی‘چیمپئن شپ کے لئے انعامی رقم دو لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے ‘مقابلوںمیں ملک بھر سے 128 کھلاڑی شرکت کررہے ہیں‘ گزشتہ روز افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے صدر داﺅد خان تھے جنہوں نے مقابلوں کا افتتاح کیا ان کے ہمراہ سکواش لیجنڈ قمرزمان‘ محب اللہ خان سینئر‘ ڈائریکٹر پی ایس ایف گروپ کیپٹن عرفان اصغر‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ونگ کمانڈر یاسر عزیز‘ صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل منصور زمان‘ ایسوسی ایٹ سیکرٹری سجاد خلیل‘ چیف آرگنائزر و سینئر کوچ منور زمان اور دیگر شخصیات کوچز وپلیئرز موجودتھے‘نتائج کے مطابق انڈر11 کے پہلے راﺅنڈ میں سندھ کے ایم صائم‘ کے پی کے ایم عیسیٰ احسان‘ پی اے ایف کے ارباز زیب‘ پی اے ایف کے عبدالرحمان ریاض‘عاطف ناز‘ عبدالرحیم‘ سندھ کے فضل رحیم‘ پی اے ایف کے انس رافے‘ پنجاب کے عبدالمعید‘ عبداللہ خان‘ پی اے ایف کے ایم زیان زمان نے میچ جیت لئے جبکہ انڈر17 کے مقابلوں میں پی اے ایف کے مبین خان‘ آرمی کے نعمان‘ پی اے ایف کے عبداللہ زمان‘ پنجاب کے عبداللہ‘ سندھ کے عدنان زمان‘ عبدالاحد بٹ‘ پنجاب کے عثمان طاہر‘ پی اے ایف کے حارث زاہد‘ پی اے ایف کے یحییٰ اسد‘ بلوچستان کے عصمت اللہ‘ پنجاب کے عبداللہ ارسالان اور سندھ کے عبداللہ شاہد نے میچ جیت لئے۔ صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے چیئرمین و سکواش لیجنڈ قمرزمان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 2025 ءکی پہلی چیمپئن شپ کا آغاز کیا ہے اور دسمبر تک چوبیس مقابلوں کا ٹارگٹ ضرور حاصل کریں گے انہوں نے کہا کہ ہر مہینے سکواش کی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ ایک طرف حکومت کی جانب سے فنڈز بند ہیں ایسے میں جس طرح سے ہمیں ابھی شینواری ویلفیئر آرگنائزیشن نے سپانسر کیا اسی طرح دیگر سپانسرز کو بھی آگے آنا ہوگا تا کہ بچوں کو آگے آنے کے مواقع ملیں اور ساتھ انعامات کی شکل میں ان کی حوصلہ افزائی بھی ہوتی رہے تا کہ وہ مزید بہتر کرنے کی کوشش کریں انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہمیں ان مقابلوں سے اچھے کھلاڑی میسر آئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed