عمران خان کی بیٹوں س بات کرانے ‘ اخبار فراہمی کی درخواست

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی جانب سے بیٹوں قاسم اور سلمان سے فون پر بات کرانے، ٹی وی کی سہولت بحال کرنے اور ڈان اخبار فراہم کرنے کی درخواست دائر کردی گئی۔ اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند جیل ٹرائل کے دوران آج بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کریں گے۔بانی پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست ان کے وکیل فیصل فرید چوہدری نے اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں دائر کی۔ درخواست میں عمران خان کی اڈیالہ جیل میں ٹی وی کی سہولت بحال کرنے، انگریزی روزنامہ ڈان اور ایکسپریس ٹریبیون فراہم کرنے اور ان کے ذاتی معالج سے معائنے کی اجازت مانگی گئی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالتی احکامات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات نہیں کروائی جا رہی، درخواست پر اڈیالہ جیل میں سماعت کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed