انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹسی کے قیام کیلئے زمین کی منظوری

مشیر خزانہ و بین الصوبائی رابطہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے صوبے کے نوجوانوں کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹسی کے قیام کیلئے پشاور میں زمین کی منظوری دے دی پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی ملکیتی زمین واقع فیز سیون حیات آباد پشاور میں 5 کنال کی منظوری دے دی جس میں آئی کیپ انتظامیہ فوری طور پر سٹیٹ آف دی آرٹ انسٹیٹیوٹ کے قیام کیلئے کام شروع کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار مشیر خزانہ و بین الصوبائی رابطہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے اپنے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کیا۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی آمین گنڈاپور کی جانب سے آئی کیپ انسٹیٹیوٹ کا قیام خیبرپختونخوا نوجوانوں کیلئے ایک خصوصی تحفہ ہے خیبرپختونخوا حکومت بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ویژن کی جانب گامزن ہے مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ اب تک خیبرپختونخوا کے نوجوان چارٹرڈ اکاؤنٹنسی تعلیم کیلئے دوسرے صوبوں اور اسلام آباد میں جاتے ہیں آئی کیپ انتظامیہ کو خیبرپختونخوا میں پہلے کسی نے انسٹیٹیوٹ کے قیام کیلئے زمین نہیں دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed