مانسہرہ ‘ فائرنگ اور ٹریفک حادثہ’ خواتین سمیت 7 جاںبحق

مانسہرہ میں مسافر جیپ حادثے کا شکار ہو گئی جس میں 2خواتین سمیت 3افراد جاں بحق ہو گئے ۔ذرائع کے مطابق حادثہ مانسہرہ میں پیش آیا جہاں شنکیاری سے جالگلی جانے والی مسافر جیپ سڑک پر پھسلن کے باعث حادثے کا شکار ہو گئی ۔حادثے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ 2خواتین ہسپتال میں جان کی بازی ہار گئیں جبکہ 6افراد زخمی بھی ہو گئے ۔حادثے میں زخمی ہونے والوں کو علاج معالجے کے لئے کنگ عبد اللہ ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ خاکی کی حدود بھیرکنڈ میں پنجاب کے رہائشی شخص نے گھر میں گھس کر میاں بیوی پر فائرنگ کر دی جس سے شوہر موقع پر جاں بحق جبکہ بیوی زخمی ہوگئی بعد ازاں قاتل نے خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی کاخاتمہ کردیا ۔دوسرے واقعے میں تھانہ لاری اڈہ کی حدود میں کراچی سے آئے شخص پر فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیاگیا۔اسی طرح تھانہ لاری اڈہ کی حدود میں دوسرے ایک اور نامعلوم شخص کی گولیاں لگی لاش برآمد کرلی گئی ۔پولیس نے تینوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed