ضلع کرم بحران’ پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کر دی گئی

کرم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بانی رکن اور سابق صدر حاجی سبحان اللہ اور جلیل خان نے ضلع کرم میں جاری بحران کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کر دی۔ پٹیشن میں ضلع کرم میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال، سڑکوں کی بندش، جان کے خطرات، معاشی سرگرمیوں کی معطلی، اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بنیاد بنایا گیا ہے۔یہ پٹیشن معروف وکلا محمد معظم بٹ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اور بسام احمد صدیقی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کے توسط سے دائر کی گئی ہے، جس میں وزارت داخلہ، وزارت تجارت، اور دیگر متعلقہ اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ حکومتی اداروں کی غفلت اور عدم توجہ کی وجہ سے ضلع کرم کے عوام سنگین مسائل کا شکار ہیں، جبکہ معاشی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل ہو چکی ہیں۔پٹیشن میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر معاملے کا نوٹس لے، امن کی بحالی کے لیے احکامات جاری کرے، عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنائے، اور ضلع میں کاروباری سرگرمیوں کی بحالی کے لیے مثر اقدامات اٹھائے۔رٹ پٹیشن میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بین الاقوامی معاہدوں کی پامالی کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔ پشاور ہائی کورٹ اس اہم کیس کی سماعت جلد کرے گی، جبکہ ضلع کرم کے عوام اور کاروباری حلقے عدالتی احکامات کے منتظر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed