پشاور کے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ)میں ضلع کرم کے سابق ڈپٹی کمشنر جاوید محسود کاکامیاب آپریشن کرکے ان کی ران کی ہڈی جوڑ دی گئی ۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے کرم میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے جاوید محسود کی ران کی ہڈی جوڑی، ان کو جسم میں تین گولیاں لگی ہیں،ایک گولی کندھے، دوسری پیٹ اور تیسری ٹانگ میں لگی۔علاوہ ازیں زخمی سابق ڈی سی کے جسم سے ابھی تک گولیاں نہیں نکالی گئیں۔خیال رہے ڈی سی کرم نے قافلے کی روانگی سے ایک رات قبل جرگہ ممبران سے ملاقات کی تھی اور جرگہ ممبران کی رضامندی سے بارہ بجے قافلہ لے جانے کا فیصلہ کیا گیا، جاوید محسود دو ناراض عمائدین کو منانے اور روڈ کھلوانے گئے تھے۔واضح رہے جاوید محسود صدا سے چھپری آرہے تھے کہ بگن چوک میں گاڑی پر فائرنگ ہوئی