کمشنر پاکستان بوائز سکاوٹس ایسوسی ایشن سردار وقار شہزاد ایڈوکیٹ نے گزشتہ روز وفد کے ہمراہ نئے تعینا ت ہونے والے ڈی پی او سوات ناصر محمود کھٹانہ کے ساتھ ملاقات کی ، اس موقع پر انہوں نے ڈی پی او سوات کو دعوت دی جسے اس نے قبول کر لیا۔ سردار وقار نے واضح کیا کہ سوات اور بالائی سوات کے عوام اور پولیس فورس کے درمیان تعاون کو فروغ دینا ہو گا جبکہ علاقے کے لسانی تنوع کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے مختلف زبانیں بولنے والے پولیس افسران کو بھرتی کرنے کی اہمیت پر زور دیا، خاص طور پرپولیس میں خواتین کی بھرتی اور شمولیت کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس سے محکمے کو تحقیقات اور پولیسنگ کے دیگر فرائض کو موثر طریقے سے انجام دینے میں بہت مدد ملے گی۔،ڈی پی او ناصر محمود کھٹانہ نے سردار وقار شہزادکی پولیس اور سوات کے علاقائی حالات اور تجاویز کو سہراتے ہوئے آئندہ بھی ساتھ ملکر سوات کی عوام اور پولیس کے درمیان حائل رکاوٹوں کو ختم کرنے پر کوشش جاری رکھنے کے عزم ک اعادہ کیا