کشتی حادثہ’ سیشن جج نے وزیراعظم’ وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ کوطلب کرلیا

یونان کشتی حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع کے معاملے پر ایڈیشنل سیشن جج نے وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی کو طلب کر لیا۔درخواست گزار کی جانب سے دائر اپیل میں مقف اختیار کیا گیا حکومتی لاپرواہی کے باعث بے روزگار پاکستانی غیر قانونی طریقے سے ملک سے باہر گئے، حکومتی رٹ ختم ہو چکی، 75 پاکستانی جان کی بازی ہار گئے۔درخواست میں مقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاپرواہی برتنے پر حکومتی ذمہ داروں کے خلاف روہڑی تھانے میں مقدمہ درج کیا جائے۔ایڈیشنل سیشن جج ٹو نے یونان کشتی حادثے میں انسانی جانوں کے کے ضیاع کے معاملے پر دائر درخواست میں وزیراعظم، وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ اور ایس ایس پی سکھر کو 15 جنوری کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed