ایس ایچ او تھانہ رحمان بابا ارباب تاج حیدر کی لیڈیز پولیس کے ہمراہ کامیاب کاروائی، اپنے شوہر کو قتل کرنے والی بیوی آشنا سمیت گرفتارکرلیا افسران بالا کی سخت نوٹس لینے پر ایس پی صدر ڈویژن ملک حبیب خان کی ہدایات پر ڈی ایس پی رحمان بابا سرکل دیار خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ رحمان بابا ارباب تاج حیدر اور تفتیشی افسر مثل خان نے جدید سائنسی خطوط اور ٹیکنیکل بنیادوں پر جامع تفتیش کے دوران قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتارکر لیا، ملزمان میں مقتول کی بیوی مسماہ (ص) بھی شامل ہے جو اپنے آشنا منیب احمد قریشی کیساتھ مل کر منصوبہ بندی کے تحت 4 جنوری کو اپنے شوہر محمد سفیر کو راستے سے ہٹاکر قتل کردیا تھا اور ملزمہ/ مقتول کی بیوی نے خود کو بچانے اور جرم کو چھپانے کیلئے غلط بیانی کی تھی، دونوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران آشنائی تعلقات پر قتل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے تین دن قبل پستول خریدنے کا بھی انکشاف کرکیا جن سے مزید تفتیش جاری ہے تفصیلات کے مطابق مورخہ 4 جنوری 2025 کو مدعیہ مقتول کی بیوی مسماہ (ص) بیوہ محمد سفیر نے تھانہ رحمان پولیس کو قتل کی رپورٹ کی تھی جس پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی افسران بالا نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر ڈویژن ملک حبیب خان کی ہدایات پر ڈی ایس پی رحمان بابا سرکل دیار خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ رحمان بابا ارباب تاج حیدر اور تفتیشی افسر مثل خان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ڈی ایس پی رحمان بابا سرکل دیار خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ رحمان بابا ارباب تاج حیدر اور تفتیشی افسر مثل خان نے جدید سائنسی خطوط اور ٹیکنیکل بنیادوں پر جامع تفتیش کے دوران قتل کی واردات میں ملوث ملزم منیب احمد قریشی کا سراغ لگا کر گرفتار کر لیا گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران آشنائی تعلقات پر مقتول کی بیوی مسماہ (ص) کیساتھ ملکر اس کے شوہر کو راستے سے ہٹانے کیلئے منصوبہ بندی کے تحت واردات کیلئے تین دن قبل پستول خریدنے اور قتل کرنے کا اعتراف کرلیا، ملزم کے بیان پر لیڈیز پولیس کے ہمراہ مقتول کی بیوی مسماہ (ص) کو بھی گرفتارکر لیا، گرفتار دونوں ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے