حکومت پی ٹی آئی مذاکرات میں ڈیڈ لاک’ ناکامی کا خدشہ

حکومت اور تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان جاری مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق تحریکِ انصاف کا تحریری طور پر مطالبات نہ دینا ڈیڈ لاک کی وجہ بنا۔اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بھی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس بلانے سے گریز کیا۔ذرائع نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد تحریکِ انصاف تحریری چارٹر آف ڈیمانڈ کا فیصلہ کرے گی، چارٹر ماننے کی صورت میں تحریکِ انصاف کو حکومت سے تحریری معاہدہ بھی کرنا ہو گا۔حکومتی ذرائع نے بتایا کہ اسپیکر آفس سے ابھی تک مذاکرات کے تیسرے دور کے لیے کسی فریق نے رابطہ نہیں کیا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومتی ترجمان عرفان صدیقی نے مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کو تمام صورتِ حال سے آگاہ کر دیا ہے۔سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا تھا کہ مذاکرات کے دونوں رائونڈز میں پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات کی یقین دہانی کرائی تھی۔حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک کی وجہ سامنے آگئی۔وفاقی حکومت اور تحریک انصاف کی جانب سے بنائی گئی مذاکراتی کمیٹیوں کے دو اجلاس ہو چکے ہیں تاہم گزشتہ روز حکومتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا تھا کہ مذاکرات جہاں سے شروع ہوئے تھے وہاں سے ایک انچ بھی آگے نہیں بڑھ سکے ہیں۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی کمیٹی کے رکن اسد قیصر کا کہنا تھا ہم نے دو اجلاسوں میں جو زبانی مطالبات پیش کیے وہ اب منٹس بن چکے ہیں انہیں ہی تحریری مطالبات سمجھا جائے، کاغذ دینا نہ دینا ایک رسمی کارروائی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومتی ذرائع کا بتانا ہے کہ تحریک انصاف کا تحریری طور پر مطالبات نہ دینا ڈیڈ لاک کی وجہ بنا ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں کمیٹیوں میں ڈیڈ لاک کی وجہ سے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق بھی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس بلانے سے گریز کر رہے ہیں اور اسپیکر آفس سے ابھی تک مذاکرات کے تیسرے دور کے لیے کسی فریق نے رابطہ نہیں کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف تحریری چارٹر آف ڈیمانڈ کا فیصلہ کرے گی، چارٹر ماننے کی صورت میں تحریک انصاف کو حکومت سے تحریری معاہدہ بھی کرنا ہو گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed