وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا سی ایم ایچ پشاور کا دورہ ،ڈپٹی کمشنرودیگرکی عیادت کی

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بگن فائرنگ واقعے میں زخمی ہونے والے ڈپٹی کمشنر کرم و دیگر زخمیوں کی عیادت کی ۔
وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور زیر علاج تمام زخمیوں سے ملے اور ان کی کی خیریت دریافت کی ،وزیر اعلیٰ نے ہسپتال میں انتظامیہ سے زخمیوں کو فراہم کی جانے والی علاج معالجے کی سہولیات کے بارے بھی معلومات حاصل کیں ۔
وزیر اعلیٰ زخمیوں کے لواحقین سے بھی ملے اور انہیں زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
علی امین گنڈا پور نے نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، کمشنرز پشاور، ڈپٹی کمشنر پشاور اور دیگر متعلقہ حکام بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed