مردان میں ٹریفک حادثے میں 2طالب علم جاں بحق ہو گئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب دو طالب علم سکول جارہے تھے کہ سامنے سے آنے والی دوسری موٹرسائیکل کے ساتھ ٹکرا گئی ۔
موٹر سائیکلوں کے تصادم کے نتیجے میں طالب علم نیچے گر گئے اسی دوران تیز رفتار رکشہ دونوں کے اوپر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں دونوں نوجوان طالب علم موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔
حادثے میں ایک موٹر سائیکل اور رکشہ ڈرائیور زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔