خیبرپختونخوا بھر میں میں سی این جی سٹیشنز 2روز کیلئے بند

صوبائی دار الحکومت پشاور سمیت خیبرپختونخوا بھر میں میں سی این جی سٹیشنز دو روز کے لئے بند کردیئے گئے ۔
سپیکر صوبائی اسمبلی، ڈپٹی کمشنر پشاور، جنرل منیجر سوئی گیس اور سی این جی ایسوسی ایشن کے مابین مذاکرات کامیاب رہے جس کے بعد سی این جی سٹیشن گزشتہ رات 12بجے سے دو روز کے لئے مکمل طور پر بند کر دیئے گئے ۔
فیصلے کے مطابق پشاور سمیت صوبہ بھر کے سی این جی سٹیشنز آج اتوار اور پیر کے روز بند رہیں گے۔
آج اتوار اور پیر کو گیس بندش کے بعد منگل کے روز سے صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک سی این جی ستیشنز کو گیس کی فراہمی ممکن ہوگی۔
ذرائع کے مطابق اس سال سردیوں میں سی این جی سٹیشن مکمل طور پر بند نہیں ہوں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed