چین نے بھارت کو ایک اور بڑا دھچکا دیتے ہوئے لداخ کے اہم حصے اپنے نام کرلئے ہیں۔
چین نے ہوتان پریفیکچر میں لداخ کے کچھ حصے شامل کر کے دو نئی کانٹیوں کے قیام کا اعلان کیا ہے اور اس پیشرفت پر مودی حکومت سیخ پا ہے۔
بھارتی وزارت خارجہ نے معاملے پر بیجنگ کے خلاف احتجاج بھی ریکارڈ کرایا ہے، یہ پہلا موقع ہے جب بھارت اور چین نے ہمالیائی سرحدی تنازعے پر کھلے طور پر اعتراض کیا ہے۔
چین کی جانب سے یہ اعلان پانچ سال بعد سرحدی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے چند دن بعد کیا گیا،بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول نے گزشتہ ماہ بیجنگ کا دورہ کرکے سرحدی علاقوں پر مذاکرات بھی کئے تھے۔
دسمبر 2024 میں چینی دفاعی ترجمان نے کہا تھا کہ سرحدی علاقوں میں امن برقرار رکھنے کیلئے مشترکہ کوششوں کیلئے تیار ہیں ۔
بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جسوال کا کہنا ہے کہ ہوتان پریفیکچر میں دو نئی کاونٹیز کے کچھ حصے لداخ میں آتے ہیں ۔