پشاور میں مخبوط الحواس شخص نے فائرنگ کرکے اپنی بھابھی اور مقامی پیش امام کو قتل کردیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ پشاور کے نواحی علاقہ بڈھ بیربرہان خیل کے قریب پیش آیا جہاں ملزم نے فائرنگ کرکے اپنی بھابھی کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا اس موقع پر پیش امام نے خاتون کو زخمی حالت میں ہسپتال لے جانے کی کوشش کی جس پر ملزم نے اس پر بھی فائرنگ کردی ۔فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والی خاتون اور مقامی پیش امام زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے ۔بعدازاں اہلیان علاقہ نے مخبوط الحواس شخص کو بھی گولی ماردی جس کے نتیجے وہ شدید زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔مقامی پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔