تنظیم خدمت العباد کے زیر اہتمام ناصر پورمیں فری آئی و میڈیکل کیمپ کا انعقاد

تنظیم خدمت العباد کا میگا میڈیکل آئی کیمپ آج برروز اتوار ناصر ویلفیئر ڈسپنسری ناصر پور میں منعقد ہو گا ، کیمپ میں آئی سپیشلسٹ ڈاکٹرز اور آپٹو میڑسٹ غریب و نادار مریضوں کا معائنہ کر کے انہیں مفت ادویات اور نظر کی عینکیں فراہم کریں گے جبکہ موتیے کے مفت آپریشن خیبر آئی فائونڈیشن اعجاز آباد گلبہار پشاور میں کئے جائیں گے ۔ علاوہ ازیں کیمپ مفت شوگر ٹیسٹ اور کالے یرقان کے ٹیسٹ بھی کئے جائیں گے ۔ یاد رہے کہ کیمپ کا انعقاد ناصر ویلفیئر ڈسپنسری ناصر پور اور خیبر آئی فائونڈیشن کے تعاون سے کیا گیا ۔ تنظیم خدمت العباد اور ناصر میڈیکل سنٹر ناصر پور کی انتظامیہ نے علاقہ اور گرد و نواح کو مطلع کیا جاتا ہے وہ وہ صبح 9:30 سے 3 بجے تک کیمپ آکر مفت علاج کی سہولت سے مستفید ہو ں جبکہ روازنہ کی بنیادپر بھی اس ہی جگہ سہولیات فراہم کی جائیں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed