جمعیت لائزفورم پشاور نے پشاور بارایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے سال 2025-26کیلئے پینل کا اعلان کردیاہے ، اس حوالے سے جمعیت لائرزفورم پشاور کے جنرل سیکرٹری بلا ل خلیل ایڈووکیٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق صدات کیلئے مولان شمس الحق ایڈووکیٹ، انعام اللہ علیزئی ایڈووکیٹ کو نائب صدارت، ملک فہیم اللہ جان ایڈووکیٹ کو جنرل سیکرٹری، محمد نعیم ایڈووکیٹ کو جائنٹ سیکرٹری، سیف اللہ داودزئی ایڈووکیٹ کو پریس سیکرٹری، محمد حنیف یوسفزئی ایڈووکیٹ کو لائبری سیکرٹری، محمد عماد کنڈی ایڈووکیٹ کو فنانس سیکرٹری جبکہ کیبنٹ ممبرا ن کیلئے احسان اللہ مروت اور حارث نجم ایڈووکیٹس کے ناموں کی منظوری دے دی گئی ہے ۔