منشیات سمگلر کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ

شعیب جمیل

ایڈیشنل سیشن جج پشاور عطاء اللہ جان نے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات سمگلر کو جرم ثابت نے پر عمر قید اوردس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی ۔ استغاثہ کی جانب سے کیس کی پیروی اسسٹنٹ پبلک پراسیکیورٹر ڈینس مراد نے کی۔ استغاثہ کے مطابق گرفتار ملزم نزاکت ولد محمد ظریف ساکن ایبٹ آباد پر الزام ہے کہ اس نے دیگر معاون ملزمان کے ساتھ فلائنگ کوچ میں 110کلو سے زائد وزن کی چر س جس کی مالیت کروڑوں روپے بنتی ہے کی سمگل کرنے کی کوشش کوایکسائز پولیس نے ناکام بناکر26نومبر2023کو ملزمان کے خلاف انسدادمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا، تفیش مکمل ہونے پر مکمل چالان عدالت میں جمع کرادیاگیا، جس کے بعد ملزم کاٹرائل شروع ہوا، گزشتہ روز مقدمہ کا ٹرائل مکمل ہوا، عدالت نے تمام گواہوں اور ثبوتوں کی بناء پر جرم ثابت ہونے پر ملزم کو عمر قید اور دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی، جرمانہ کی عدم ادائیگی کی صورت میں مزید پانچ کی قید جیل میںگزارنہ ہوگی جبکہ مقدمہ میں معاون مفرورملزمان ظہورخان ، بشیر اور عمر کو اشتہاری قراردیکر انکے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed