مشیر صحت کا رات گئے چلڈرن ہسپتال کا دورہ’ عملہ غیرحاضر

ہسپتالوں میں ناقص سہولیات اور عملے کا ڈیوٹی سے غیر حاضری کی شکایت پر مشیر صحت احتشام علی کا رات گئے چلڈرن ہسپتال کا دورہ اس قدر اچانک تھا کہ عملے کو پیشگی تیاریوں کا موقع ہی نہ مل سکا، اس دوران مشیر صحت ہسپتال میں ناقص صفائی صورتحال اور عملے کی غیر حاضری پر برہم ہو گئے۔مشیر صحت کے چھاپوں کا سلسلہ جاری اس کے بعد سے جاری ہے، صفوت غیور میموریل چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ کر کے انہوں نے ہسپتال میں صفائی کی ناقص صورتحال اور عملے کی غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کیا۔مشیر صحت کی جانب سے ہسپتال میں زائد المعیاد ادویات کی موجودگی پر ایم ایس سمیت متعلقہ عملے کے خلاف چھان بین کی ہدایت کی گئی ہے۔ مشیر صحت نے کہا کہ ہسپتال پر کروڑوں روپے خرچ ہو رہے ہیں، لیکن سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔یاد رہے کہ ہسپتالوں میں ناقص سہولیات اور عملے کا ڈیوٹی سے غیر حاضری کی شکایت پر مشیر صحت احتشام علی کا رات گئے چلڈرن ہسپتال کا دورہ اس قدر اچانک تھا کہ عمل کو پہلے سے کسی قسم کی تیاری کا موقع بھی نہ مل سکا، اس دوران عملہ بھی غیر حاظر پایا گیا جس پر مشیر صحت نے برہمی کا اظہار کیا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed