قبائل یونین آف جرنلسٹس کی مرکزی کابینہ کا اجلاس، ممبران کو پریس کارڈز جاری کرنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق بروز جمعرات قبائل یونین آف جرنلسٹس کی مرکزی کابینہ کا اجلاس یونین کے صدر اوردین محسود کی زیرصدارت یونین آفس اسلام آباد میں منعقد ہوا، اجلاس میں مرحوم سینئر قبائلی صحافی خورشید خان کی مغفرت کیلئے دعا کی گئی، اجلاس سے مرکزی صدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عنقریب قبائل یونین آف جرنلسٹس کے تمام ممبران کو تنظیمی کارڈز کا اجرا کیا جائے گا۔ اجلاس میں قبائلی صحافیوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال سمیت مسائل کے حل کیلئے یونین کے مرکزی جنرل سیکرٹری لال ضمیر آفریدی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔