پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنما اور سابق صوبائی مشیر مشال یوسفزئی کی راہداری ضمانت کی درخواست عدم پیروی کے بنا پر خارج کردی ہے پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس کامران حیات میانخیل نے گزشتہ روز مشال یوسفزئی کی جانب سے دائر راہداری ضمانت کی درخواست کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار کی جانب سے کوئی بھی عدالت میں پیش نہیں ہوا جس کے بعد عدالت نے عدم پیروی پر مشال اعظم کی درخواست خارج کردی ۔ واضح رہے کہ مشال یوسفزئی کو اسلام آباد ڈی چوک میں 24 نومبر کو احتجاج کرنے کے بعد متعدد مقدمات میں نامزد کیا گیا جس کے بعد مشال یوسفزئی نے راہداری ضمانت کی درخواست دیدی تاہم عدم پیروی پر پشاور ہائیکورٹ نے درخواست خارج کردی۔