کرم امن معاہدہ نفرت پھیلانے والوں کیلئے پیغام ہے ،وزیراعلیٰ گنڈا پو

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کرم امن معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدہ نفرت پھیلانے والے عناصر کیلئے واضح پیغام ہے ۔
وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ضلع کرم کے مسئلے کے پر امن حل کیلئے صوبائی حکومت کی کوششیں رنگ لے آئیں، آج فریقین کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے،فریقین کے درمیان معاہدے پر دستخط کرم کے مسئلے کے پائیدار حل کی طرف ایک اہم پیشرفت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اہم پیشرفت کا خیر مقدم کرتا ہوں اور تمام شراکت داروں کو مبارکباددیتا ہوں، امید ہے یہ معاہدہ کرم کے مسئلے کے پائیدار حل کیلئے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرے گا۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ کرم کے مسئلے کے پر امن حل کیلئے کردار ادا کرنے پر علاقہ عمائدین، فریقین، جرگہ ممبران، کابینہ اراکین، متعلقہ سول وعسکری حکام کا مشکور ہوں،خوش آئند بات ہے کہ فریقین کے درمیان معاہدہ طے پا گیا،معاہدے پر دستخط سے کرم کا زمینی راستہ کھلنے کی راہ ہموار ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ معاہدے پر دستخط کرنے پر فریقین کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں، فریقین نے معاہدے پر دستخط کرکے علاقے میں امن کیلئے مثبت کردار ادا کیا جو قابل ستائش ہے، معاہدہ فریقین کے درمیان نفرت پھیلانے والے عناصر کیلئے ایک واضح پیغام ہے کہ علاقے کے لوگ امن پسند ہیں،فریقین سے اپیل ہے کہ وہ منافرت پھیلانے والے عناصر کومسترد کریں اور اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ ہمار ی کوشش اور خواہش ہے کہ کرم کے عوام کو درپیش مسائل جلد حل ہوں اور وہاں معمولات زندگی بحال ہوں، لڑائی اور تشدد کسی بھی مسئلے کا حل نہیں، مسائل اور تنازعات ہمیشہ مذاکرات ہی سے حل ہوتے ہیں، علی امین گنڈاپور تشدد ہمیشہ تشدد کو جنم دیتا ہے جو نہ فریقین، نہ علاقے اور نہ حکومت کے مفاد میں ہے۔
علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہم سب ایک ہی مذہب کے ماننے والے ہیں، پر امن بقائے باہمی اور رواداری ہمارے مذہب کی بنیادی تعلیمات میں سے ہیں، پشتون روایات میں بڑے سے بڑے مسئلے جرگے کے ذریعے حل ہوجاتے ہیں، ا للہ کا شکر ہے کہ ہم جرگوں اور مذاکرات کے ذریعے مسئلے کے پائیدار حل کی طرف پیشرفت کر رہے ہیں،اس اہم پیشرفت پر کرم کے عوام کو بھی مبارکباد دیتا ہوں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ کرم کے عوام کو درپیش مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے انہیں دور کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، علاقے میں امن ہوگا، تو ترقی بھی ہوگی اور عوام کی زندگیوں میں مثبت تبدیلیاں آئیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed