روز نامہ کسوٹی پشاور کے تین خوش نصیبوں کو چیف ایڈیٹر امجدعزیز ملک کی جانب سے ٹکٹ حوالے کر دیئے گئے جو 4 جنوری سفر حجاز پر روانہ ہو نگے۔ اس حوالے گزشتہ روز دفتر روزنامہ کسوٹی میں ایک سادہ مگر پر وقار تقریب منعقد ہو ئی جس میں کسوٹی کے جملہ سٹاف نے شرکت کی جس میں تین خوش نصیبوں نیوز ایڈیٹر وقار احمد ‘ سٹاف ممبران نظام الدین اور شاہ زمین کو عمرہ کے ٹکٹ حوالے کئے گئے ۔یاد رہے کہ روز نامہ کسوٹی صوبے کا واحد اخبار بن گیا ہے جو مسلسل ہر سال اپنے سٹاف ممبران کو عمرہ کی سعادت کیلئے حجاز مقدس بھجوا رہا ہے ۔ روز نامہ کسوٹی کی انتظامیہ مسلسل تین سال سٹاف ممبران کو عمرہ کیلئے بھجواتی رہی ہے اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ مستقبل میں کراچی سمیت ملک بھر و صوبہ میں موجود نمائندگان کو بھی اس سکیم میں شامل کیا جائے گا تاکہ وہ بھی عمرہ کی سعادت حاصل کر سکیں ‘ واضح رہے کہ روزنامہ کسوٹی کے سٹاف ممبران محمد دائود’ شعیب جمیل ‘ محمد اقبال عارف’ سید اکرام اللہ شاہ اور نعمت اللہ عمرہ کی سعادت حاصل کر چکے ہیں ۔
نمائند گان کو بھی عمرہ سکیم میں شامل کرنیکا اعلان
روزنامہ کسوٹی پشاور نے مستقبل میں کراچی سمیت ملک بھر و صوبہ میں موجود نمائندگان کو بھی اس سکیم میں شامل کرنے کا اعلان کر دیا تاکہ وہ بھی عمرہ کی سعادت حاصل کر سکیں ‘ صحافت کیلئے حالات سخت ہونے کی وجہ سے ادارہ روز نامہ کسوٹی اپنے کارکنوں کی فلاح و بہود کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ انہیں پیشہ ورانہ ذمہ داریوں میں بہتری کیساتھ ساتھ عمرہ جیسی عظیم عبادت کی سعادت کی سہولت بھی میسر آسکے ۔
ان خیالات کا اظہار روز نامہ کسوٹی کی چیف ایڈیٹر امجد عزیز ملک نے کارکنوں کو عمرہ کے ٹکٹ دینے کی تقریب کے موقع پربات چیت کر تے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ روز نامہ کسوٹی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ اپنے کارکنوں کو عمرہ کی سعادت پر بھجوارہا ہے اور آئند ہ بھی یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ ادارہ ہذا عامل صحافیوں کی شبانہ روز محنت کے سبب اس مقام تک پہنچاہے اور اگر کارکن اسی طرح جان فشانی سے کام کر تے رہیں تو مستقبل میں مزید اس قسم کی سکیمیں سامنے لائی جائیں گی جس کے لئے وہ اپنی کوششیں جاری رکھیں گے ۔
روزنامہ کسوٹی کارکنوں کیلئے عمرہ سکیم شروع کرنیوالا پہلا اخبار بن گیا
روز نامہ کسوٹی کے سٹاف ممبران نے کارکنوں کیلئے عمرہ سکیم شروع کرنے پر چیف ایڈیٹر و جملہ انتظامیہ کا شکر یہ ادا کیا ہے ۔ تقریب میں اپنے تاثرت بیان کرتے ہوئے چیف رپورٹر محمد دائود ‘ نیوز ایڈیٹر وقار احمد’ اقبال عارف ‘ شعیب جمیل ‘عدنان بشیر خان ‘ سید اکرام ا للہ شاہ (شاہ جی)’نظام الدین’ سید مہدی رضا’ریحان و دیگر نے کہا کہ روزنامہ کسوٹی صوبے کا واحد اخبار ہے جو اپنے کارکنوں کو بیرون ملک دوروں پر بھجوانے اور عمرہ کیلئے حجاز مقدس بھجوانے کا اہتمام کر تا ہے جس پر جملہ سٹاف انتظامیہ دعاگو ہے کہ یہ سلسلہ اسی طرح جاری و ساری رہے تاکہ ادارہ دن دگنی رات چگنی ترقی کر سکے جس کے لئے وہ اپنی محنت جاری رکھیں گے۔