اسلامی سال کے پہلی سہہ ماہی میں دنیا بھر سے 14 لاکھ 86 ہزار 880 زائرین مسجد الحرمین الشریفین پہنچے۔
سعودی انتظامیہ کے مطابق موجودہ عمرہ سیزن میں آئے سب سے زیادہ زائرین کا تعلق انڈونیشیا سے ہے۔ انڈونیشیا سے 4 لاکھ 49 ہزار696 عمرہ زائرین سعودی عرب آئے۔
اس کے علاوہ تین ماہ میں پاکستان سے 2 لاکھ 87 ہزار زائرین نے مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری دی۔
انتظامیہ کے مطابق انڈیا سے ایک لاکھ 79 ہزار، عراق سے ایک لاکھ 22 ہزار اور بنگلادیش سے 76 ہزار940 عمرہ زائرین آئے۔