پشاورہائیکورٹ میں زیرالتواء کیسز کی تعدادمیں کمی

شعیب جمیل

ایڈیشنل رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ بیرسٹر اختیار خان نے کہا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ کیسز نمٹانے کے لیے محدود وسائل کے باوجود اچھی کارکردگی دکھا رہا ہے اور پشاور ہائیکورٹ سمیت ضلعی عدالتوں میں زیرالتوا کیسز میں کافی کمی آئی ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کی اس موقع پر ایڈیشنل رجسٹرار ایڈمن ممریز خان بھی موجود تھے ، رجسٹرار بیرسٹر اختیار خان نے کہا کہ پرنسپل سیٹ اور چار بینچز میں 41 ہزار کیسز زیر التوا ہیں۔ شاور ہائیکورٹ کو ججز کی کمی ہیججز کی 30 آسامیوں میں صرف 13 ججز پشاور ہائیکورٹ میں کام کرہے ہیں ایڈیشنل رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ ممریز خان خلیل نے کہا کہ ججز کی کمی کی وجہ سے زیر التوا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے اگر ججز کہ تعداد مکمل ہوجاتی تو زیر التوا کیسز ختم ہوجاتے انہوں مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ جوڈیشری میں 2 لاکھ 61 ہزار کیسز زیر التوا ہیں بیرسٹر اختیار خان نے اس موقع پر مزید کہا کہ صوبائی حکومت نے پرنسپل سیٹ پر ایک ایک بلٹ پروف گاڑی دینے پر راضا مندی ظاہر کی ہے صوبائی حکومت سول ججز کے لئے بھی سیکیورٹی دینے پر آمادہ ہوئی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed