میئرحاجی زبیر علی کی پشاورپریس کلب کابینہ کومبارکباد

میئرپشاور حاجی زبیر علی کی پشاور پریس کلب آمد ‘ پشاور پریس کلب کے نو منتخب صدر ایم ریاض’،جنرل سیکرٹری طیب عثمان اعوان،نائب صدر عرفان خان،جائنٹ سیکرٹری گلزار خان،فنانس سیکرٹری احتشام خان،گورننگ باڈی اراکین شمیم شاہد،ارشاد علی،عرفان موسیٰ زئی،فریداللہ،زاہد میروخیل،شکیل صدیقی،بلاول ارباب،سرداد محمودالحسن،عمران ایاز ودیگر نومنتخب کابینہ کو دلی مبارکباد پیش کی’ اس موقع پر سابق صوبائی وزیرامان اللہ حقانی ‘سیکرٹری اطلاعات ضلع پشاور انعام اللہ ایڈوکیٹ ‘ ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا شفیق ودیگر بھی انکے ہمراہ تھے ‘میئر پشاورحاجی زبیر علی نے کہا کہ پشاور پریس کلب کی نومنتخب کابینہ صحافیوں کی فلاح و بہبود اور آزادی صحافت اور اس کے فروغ کے لیے اپنا موثر کردار ادا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ صحافی برادری ایک اہم ستون کی حیثیت رکھتی ہے اور امید ہے کہ پشاور پریس کلب کی نو منتخب کابینہ صحافتی اقدار کے مطابق ملک کی ترقی اور عوامی مسائل اجاگر کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed