کرم کشیدگی : فریقین کے درمیان معاہدے پر اتفاق رائے ہوگیا:بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ کرم کشیدگی کے معاملے پر فریقین کے درمیان معاہدے پر اتفاق رائے ہوگیا ہے ۔
پشاور سے جاری اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ کرم تنازع کے حل کے لیے جرگہ رات گئے تک جاری رہا جس میں دونوں فریقین کے درمیان عمومی طور پر اتفاقِ رائے ہو چکا تاہم صرف چند نکات پر مشاورت کے لیے ایک فریق نے 2 دن کا وقفہ مانگا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اہلسنت نے اپنے عمائدین اور عوام سے مشاورت کیلئے وقت مانگا ہے، جرگے نے باہمی مشاورت کے بعد دو دن کا وقت دے دیا، دو دن کے وقفے کے بعد جرگہ منگل کو دوبارہ شروع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ جرگے میں تمام بڑے نکات پر اتفاقِ رائے ہو چکا ہے، مشاورت مکمل ہونے کے بعد معاہدے پر دستخط کئے جائیں گے۔
صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اپیکس کمیٹی کے فیصلے کے مطابق بنکرز اور اسلحہ کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا، خیبرپختونخوا حکومت ایک صدی سے زائد پرانے تنازع کے مستقل اور پائیدار حل کیلئے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور گرینڈ جرگے کی کوششوں سے تنازع حل ہونے کے قریب ہے، کمشنر کوہاٹ سمیت پوری انتظامیہ خلوصِ نیت کے ساتھ تنازع کے خاتمے اور مستقل امن کیلئے کوششیں کر رہی ہے۔
بیرسٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے امدادی کارروائیوں کیلئے اپنا ہیلی کاپٹر وقف کر دیا ہے، ادویات پہنچانے سمیت عوام کو فضائی سروس بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed