پشاور میں گیس سلنڈر دھماکہ ،باپ جاں بحق ،ماں 6بچوں سمیت زخمی

پشاور میں گیس سلنڈر دھماکے باپ جاں بحق جبکہ ماں اپنے 6بچوں سمیت زخمی ہو گئی ۔
واقعہ پشاور کے علاقہ ناردرن بائی پاس بخشو پل کے قریب پیش آیا جہاں گھر میں گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں گھر کی اچانک گر گئی ۔
گھر کی چھت گرنے کے باعث ماں اور 6بچے زخمی ہو گئے جنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
زخمیوں میں زخمی ہونے والا شخص ہسپتال زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا جبکہ ماں اور بچے زیر علاج ہیں ۔
جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت شیر زمان عمر 55سال جبکہ زخمیوں میں مسماة (س) ،حورین ،سمیہ ، خدیجہ ،صبا گل اور گل محمد شامل ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed