پشاور کو تجاوزات کو ختم کرنے کا مشن ، ضلعی انتظامیہ نے پشاور کے علاقے فردوس میں قائم غیر قانونی سبزی منڈی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ، کمشنر پشاور ریاض محسود نے سبزی منڈی ختم از خود ختم کرنے کے لئے 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا۔پشاور کی فردوس سبزی منڈی 72 گھنٹوں میں ختم کرنے کا فیصلہ،،کمشنر پشاور ریاض محسود کے مطابق غیر قانونی سبزی منڈی انقلاب روڈ پر منتقل کی جائے گی،،ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے فیصلہ لیا گیا ہے ،، غیر قانونی منڈی گنجان آباد علاقے میں ہونے سے ٹریفک مسائل ہیں،،منتقل نہ ہونے والوں کے خلاف کاروائی کا عندیہ دیا گیا ہے ۔