بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے اپنی شادی کی دوسری سالگرہ کے موقع پر شوہر مرزا بلال کے ساتھ ایک شاندار فوٹو شوٹ کروایا ہے جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔
ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریحام خان دلہن کی طرح عروسی لباس زیب تن کئے ہوئے ہیں جبکہ ان کے شوہر نے سنہرے اور سفید رنگ کی شیروانی پہن رکھی ہے۔ریحام خان نے دسمبر 2022 میں مرزا بلال سے شادی کی تھی جو ان سے عمر میں چھوٹے ہیں اور اس وقت ریحام اپنے شوہر کے ساتھ پاکستان میں وقت گزار رہی ہیں۔