شیڈول فورتھ میں شامل 500افراد کے قومی کارڈز اور پاسپورٹس کو بلاک کر دیا گیا ہے جبکہ ان کے بینک اکائونٹس کو بھی منجمد کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں شیڈول فور تھ میں مزید 500 نئے نام شامل کیے گئے ہیں جن کا تعلق صوبے کے مختلف علاقہ جات سے ہے ذرائع کے مطابق شیڈیول فورتھ میں رد و بدل بھی کیا گیا ہے اور نئے نام شامل کرنے کے بعد مجموعی طور پر صوبے میں شیڈول فورتھ میں شامل افراد کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ذرائع کے مطابق بعض سرکاری ملازمین کے نام بھی شیڈول فورتھ کی فہرستوں میں شامل کیا گیا ہے مختلف الزامات کے تحت سرکاری ملازمین کے نام شیڈول فورتھ کے فہرست میں شامل کیا گیا ہے