صوبائی حکومت نے ضلع مہمند کے 106 خاصہ داروں کو خیبر پختونخوا پولیس میں ضم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔106 اہلکاروں کو خیبر پختونخوا پولیس میں ضم کرنے کے لیے ہوم ڈیپارٹمنٹ ان کی فہرستیں طلب کی گئیں اوربعدازاں صوبائی کابینہ کے اجلاس میں اس کی منظوری دی گئی تھی جبکہ ان 106 اہلکاروں کے سینیارٹی کے مطابق ترقیاں بھی دے دی جائیں گی جس کے لیے فنڈز کی منظوری دیدی گئی ہے صوبے کے مختلف قبائلی علاقہ جات میں خیبر پختونخوا پولیس میں ضم ہونے والے اہلکاروں کو سینیارٹی کے مطابق ترقیاں دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے تمام ڈی پی اوز سے تفصیلات طلب کی گئی ہیں جبکہ شہید ہونے والے اہلکاروں کے بچوں کو بھرتی کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا