زمونگ کور گرلز کیمپس میں بانی پاکستان کے یوم پیدائش کے حوالے سے تقری

زمونگ کور گرلز کیمپس میں بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش منایا گیا۔ تمام لڑکیوں نے دل و جان سے اور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔ ٹیبلوز سمیت مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا ۔ اس مو قع پرعظیم قومی ہیرو کی زندگی اور کارناموں کو اجاگر کرنے کیلئے قومی گیت اور کوئز مقابلہ کیاگیا، تقریب کی نظامت مس نجم سحر ڈائریکٹر زمونگ کور نے کی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سپیشل ایجوکیشن، سماجی کارکن فرزانہ طیب نے تمام لڑکیوں کے لیے موسم سرما کے ملبوسات کا عطیہ بھی دیا۔ کوئز جیتنے والوں اور چمکتے ستاروں میں انعامات (جیکٹس)بھی تقسیم کی گئیں، گرلز کیمپس زمونگ کور کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ناہید بلال نے تقریب کی میزبانی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed