چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے پشاور بارکابینہ کی ملاقات

شعیب جمیل

پشاور بار ایسوسی ایشن کابینہ نے صدر امجد علی خان مروت کی سربراہی میں چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی۔ پشاور بار کابینہ کی سپریم کورٹ آمد پر حبیب قریشی ایڈووکیٹ نے کابینہ کا شاندار استقبال کیا جس کے بعد کابینہ نے چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کی، اس موقع پر پشاور بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اظہار اللہ ایڈوکیٹ نے چیف جسٹس آف پاکستان کو بریفنگ دیتے ہوئے پشاور بار کے احاطے میں جاری پروجیکٹس کے بارے تفصیلات سے آگاہ کیا ، اس کے علاوہ وکلاء کو دی جانے والی جگہوں، لائبریری کی تعمیر، بارروم اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے بارے میں تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔چیف جسٹس کو سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق بار ووکیشنل کورس کے انعقاد، کورس میں رجسٹریشن کے عمل اور نوجوان وکلا کی اس میں شمولیت سے کے بارے میں بتایاگیا، اس موقع پر چیف جسٹس آف پاکستان نے کابینہ کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پشاور بار کابینہ کی کارکردگی دیگر بارز کے لئے مثال ہے جبکہ صدر امجد علی خان نے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں پشاور کے وکلا کو ٹریننگ کی سہولیات کی دستیابی کی نشان دہی پر چیف جسٹس آف پاکستان نے موقع پر ہدایات جاری کرتے ہوئے پشاور بار کے لئے دس لاکھ سے زائد ملٹی میڈیا سہولیات کی فراہمی کا اعلان کیا، جس سے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے لیکچرز وغیرہ تک پشاور بار کے وکلا کی رسائی براہ راست ممکن ہوسکیے گی ۔چیف جسٹس نے یہ عندیہ بھی دیا کہ پشاور بار کو وہ تمام سہولیات جو کہ سپریم کورٹ کے دائرہ اختیار میںہیں، مہیا کی جائینگی اور جتنے بھی پروجیکٹ پشاور ہائی کورٹ یا ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے دائرہ اختیار میںہیں ان میں بھی سپریم کورٹ مدد کرے گی ۔چیف جسٹس کے ہدایات پر کابینہ کی ملاقات لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کے ڈائریکٹر اینڈ ریسرچ آفیسر علی رضا سے بھی ہوئی اور فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کی پشاور بار کے ساتھ آن لائن منسلک ہونے اور اکیڈمی سے لیکچرز وغیرہ کی براہ راست دستیابی کے علاوہ پشاور بار کے وکلا کی فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد میں ٹریننگ میں شرکت کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed