پشاورہائیکورٹ،4افراد کے قتل میں ملوث ملزم ضمانت پررہا

شعیب جمیل

پشاور ہائیکور ٹ کے جسٹس وقار احمد پر مشتمل سنگل بنچ نے چار افراد کے قتل کے الزا م میں گرفتار ملز م کو ضمانت پررہا کرنے کے احکامات جار ی کردیئے ۔ ملزم کی جانب سے کیس کی پیروی احمداللہ خٹک اور محمد آفاق آفریدی ایڈووکیٹس نے کی۔ استغاثہ کے مطابق گرفتار ملز م انور شاہ پرا لزام ہے کہ اس نے معاون ملزمان کے ساتھ ملکر جائیداد تنازعہ پرتھانہ جمرود کی حدود میں 19جون 2024کو فائرنگ کرکے چار افراد کو قتل کردیا تھا، جس پر پولیس نے کاروئی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے اسکے خلاف قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا، ماتحت عدالت کی جانب سے ضمانت کی درخواست خارج ہونے پر ملزم نے پشاور ہائیکور ٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی ۔ گزشتہ روز کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر ملز م کو ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed