پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحیوں نے کرسمس تہوار جوش وجذبے سے منایا اور جشن اور تقریبات کا اہتمام کیا گیا، مذہبی تہوار کیلئے گرجا گھروں میں خصوصی عبادات اور دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ ویٹیکن سٹی کے چرچ میں پوپ فرانسس نے خصوصی دعا کرائی،انہوں نے دنیاکوبہترین جگہ بنانے کی اپیل کردی۔ تعمیر نو کے بعد فرانس کا مشہور نوٹرڈیم گرجاگھر ساڑھے پانچ سال کھل گیا، کرسمس کی خوشیاں بھی بحال ہوگئیں۔ چرچ میں دعائیہ تقریب ہوئی۔ مصر کے دارالحکومت قاہرہ کی گلیوں، بازاروں میں کرسمس کی روایتی سجاوٹ،دبئی کے ونٹر فیسٹیول میں بھی کرسمس کا جشن منایا گیا۔ دمشق کے گرجا گھر میں بھی دعائیہ تقریب،لندن میں کرسمس کی روایتی گوشت نیلامی میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم پرعیسائیوں کے مقدس شہر بیت لحم میں مسلسل دوسرے سال کرسمس کا تہوار سادگی سے منانے کا اعلان کیا گیا۔پاکستان میں مسیحی براداری نے بھی کرسمس تہوار جوش وجذبے سے منایا ۔ چراغاں کیا گیا اور خصوصی عبادات اور دعائیہ تقریبات منعقد کی گئیںجن میں ملک میں امن وسلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کرائی گئیں ۔ کرسمس اور قائد اعظم ڈے کے موقع پر ملک میں عام تعطیل رہی ۔