جسٹس منصور کی بطور انتظامی جج ذمہ داریاں ادا کرنے سے معذرت

سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے بطور انتظامی جج سپریم کورٹ ذمہ داریاں ادا کرنے سے معذرت کرلی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ جسٹس منصور علی شاہ نے بھیجی گئیں انتظامی فائلوں پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ انتظامی جج کے عہدے سے سبکدوش ہو چکے ہیں۔سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس منصور کو منتظم جج سپریم کورٹ مقرر کیا تھا۔یاد رہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے ججز کی تقرری کے طریقہ کار میں تبدیلی کے بعد پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پارلیمانی کمیٹی نے چیف جسٹس کے لیے جسٹس یحییٰ آفریدی کا انتخاب کیا تھا اور سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ چیف جسٹس نہیں بن سکے تھے۔گزشتہ دنوں جسٹس منصور علی شاہ نے سیکریٹری جوڈیشل کمیشن کو خط لکھ کر رولز میں آئینی بینچ کے لیے ججز کی تعیناتی کا طریقہ کار طے کرنے پر زور دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed