بابائے قوم کا 148واں یوم پیدائش جوش و جذبے سے منایا گیا

پاکستانی قوم نے 25دسمبر کو بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا 148 واں یوم ولادت روایتی جوش و جذبے سے منا یا۔اس موقع پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔بابائے قوم کے یوم پیدائش پر عام تعطیل رہی تمام سرکاری و نجی عمارتوں پر قومی پرچم لہرایا گیا ۔دن کا آغازخصوصی دعائوں اور وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی سے ہوا، کراچی میں قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ نے کے فرائض سنبھالے۔ پی ایم اے کیڈٹس کی جانب سے قائد اعظم محمد علی جناح کو خصوصی سلام بھی پیش کیا گیا۔اس موقع پر کمانڈنٹ ملٹری اکیڈمی کاکول میجر جنرل افتخار حسن چوہدری(ہلال امتیار ملٹری) نے مزار قائد پر سلامی دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کے بعد مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کیے مزار قائد میں قرآن خوانی بھی ہو ئی ۔ اس سے قبل، پاک فضائیہ کے جوان مزار قائد پر گارڈز کے فرائض انجام دے رہے تھے۔بابائے قوم کے یوم پیدائش کے حوالے سے کراچی سمیت ملک بھر میں سیمینار، کانفرنسز اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور قائد اعظم محمد جناح کو ان کی برصغیر کے مسلمانوں کے لیے آزاد اور خود مختار پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے کی گئی جدوجہد پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، سینئیر وزیر شرجیل میمن، صوبائی کابینہ کے ارکان، عسکری و سول حکام سمیت اہم شخصیات نے مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھا کر فاتحہ خوانی کی۔مزار قائد پر حاضری کے موقع پر گورنر سندھ اور وزیراعلی سندھ نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کیے۔اس کے علاوہ شہریوں کی بھی بڑی تعداد بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مزار قائد پر حاضری د ی اور دعائیں کیں۔گورنر سندھ کامران خان ٹسوری کا کہنا تھا کہ قائداعظم کی مادر وطن کے حصول کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں، ہم نے پاکستان کو حقیقی معنوں میں قائد کا پاکستان بنانا ہے۔ بحیثیت قوم ہمیں اپنی منزل کے حصول کے لیے محنت اور لگن سے کام کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، اسٹاک مارکیٹ مسلسل اوپر جا رہی ہے اور پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی لائی گئی ہے۔ بیرونی طاقتیں نہیں چاہتیں کہ پاکستان معاشی طور پر خوشحال ہو۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ قائداعظم نے پاکستان کی صورت میں ہمیں پیارا ملک دیا، موجودہ حکومت صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی لیڈرشپ میں پوری کوشش کر رہی ہے کہ ملک کے اندر معاشی، سیاسی اور امن و امان کی صورتحال بہتر رکھی جائے۔انہوں نے کہا کہ آج کے دن مسیحی برادری کو کرسمس کا تہوار منانے پر مبارکباد دیتا ہوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed