ایم ایم آئی میں سیمینار، کینیڈین حکومت کی مشیر ڈاکٹر رانا صدیقی کی شرکت

محبوب میڈیکل انسٹیٹیوٹ (ایم ایم آئی)حیات آباد میں ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیاجس میں کینیڈین حکومت کی مشیر ڈاکٹر رانا صدیقی نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ ایم ایم آئی کے چیئرمین ڈاکٹرمحبوب الرحمن، سی ای او ڈاکٹر الطاف الرحمن،فیکلٹی،سٹاف اورطلبہ کی ایک بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر رانا صدیقی نے کہاکہ کینیڈا اوردیگر مغربی ممالک خصوصاََ امریکہ اورآسٹریلیا میں فزیوتھراپسٹس کیلئے کام کرنے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے شریک طلبہ پر زور دیا کہ آپ دلجمعی سے پڑھیں،سیکھیں اورتحقیق پر توجہ دیں،آپ کیلئے بیرون ملک خدمات انجام دینے کے کئی مواقع دستیاب ہیں۔انہوں نے ایم ایم آئی میں میڈیکل سائنس کے مختلف کورسز، تعلیمی سرگرمیوں اورحبیب فزیوتھراپی کمپلیکس (ایچ پی سی) میں معذورافرادسمیت دیگرمریضوں کو فزیوتھراپی کی جدید سہولیات کی فراہمی ا ور دستیاب آلات کو سراہا اورکہاکہ ایم ایم آئی صوبے کے عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کینیڈین حکومت انہیں فزیوتھراپی کے شعبے میں مواقع ضرور فراہم کرے گی۔ تقریب کے اختتام پرڈاکٹر محبوب الرحمن نے انہیں یادگاری شیلڈ پیش کی اور شرکت کیلئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed