آرمی چیف کی سینٹ کیتھیڈرل چرچ میں کرسمس کی تقریب میں شرکت

راولپنڈی کے سینٹ کیتھولک کیتھیڈرل چرچ میں کرسمس کی تقریب میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے خصوصی شرکت کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سینٹ کیتھیڈرل چرج راولپنڈی میں ہونے والی کرسمس کی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا، اس پرجوش موقع پر ان کی موجودگی اور یکجہتی کے لیے اظہار تشکر کیا گیا۔آرمی چیف نے ملک بھر کی مسیحی برادری کو کرسمس کی دلی مبارک باد پیش کی۔جنرل سید عاصم منیر نے کرسمس کے موقع پر ہمدردی اور سخاوت کی آفاقی قدروں کی گہری یاد دہانی کے طور پر کام کرنے پر زور دیا۔آرمی چیف نے پاکستان کی ثقافتی، سماجی، اقتصادی اور قومی ترقی میں اقلیتوں اور مسیحی برادری کی نمایاں شراکت کا بھی اعتراف کیا۔انہوں نے بانی قوم قائداعظم محمد علی جناح کو بھی زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔جنرل عاصم منیر نے کہا کہ قائد اعظم کی دور اندیش قیادت میں اتحاد اور نظم و ضبط کے اصولوں پر ثابت قدمی نے پاکستان کی تعمیر کی راہ ہموار کی، قوم کی تعمیر کا ایک لازوال خاکہ بھی فراہم کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed