سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر)فیض علی چشتی انتقال کرگئے

سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض علی چشتی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض علی چشتی دل اور پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض علی چشتی 97 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، ان کے بیٹے کا کہنا ہے کہ والد کافی عرصے سے علیل اور ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
گزشتہ دنوں پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم نے ہسپتال میں جنرل فیض علی چشتی کی عیادت بھی کی تھی۔
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض علی چشتی وفاقی وزیر، کور کمانڈر اور پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر بھی رہ چکے ہیں، وہ پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے موجودہ پیٹرن انچیف تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed